غیراخلاقی پرفارمنس کیس: ندا چوہدری اور آفرین خان کو کلین چِٹ، خوشبو خان بدستور بلیک لسٹ

غیراخلاقی پرفارمنس کیس: ندا چوہدری اور آفرین خان کو کلین چِٹ، خوشبو خان بدستور بلیک لسٹ

اداکارہ ندا چوہدری نے پنجاب محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سامنے حلف نامہ جمع کرا دیا ہے، جس کے بعد ان پر عائد کردہ سٹیج پرفارمنز پر پابندی ختم ہو گئی ہے۔

 اب وہ پنجاب بھر کے تھیٹرز میں دوبارہ پرفارم کر سکیں گی۔اسی طرح، آفرین خان کو بھی محکمے کی جانب سے حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اگر وہ قانونی تقاضے پورے کرتی ہیں، تو ان پر لگی پابندی بھی اٹھا لی جائے گی۔

خوشبو خان پر پابندی برقرار
اداکارہ خوشبو خان پر غیراخلاقی پرفارمنس کے الزامات کے تحت پابندی تاحال برقرار ہے۔ محکمہ اطلاعات کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر وہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں، تو ان پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

محکمے کا سخت موقف
پنجاب حکومت نے تھیٹر انڈسٹری میں غیراخلاقی مواد کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔ مستقبل میں ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں تاحیات پابندی تک کے اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔اس فیصلے کے بعد تھیٹر انڈسٹری میں اخلاقی معیارات پر بحث جاری ہے، جبکہ کچھ حلقوں نے اسے فن کی آزادی پر قدغن قرار دیا ہے۔