سیشن کورٹ لاہور میں جوئے ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی۔ سماعت کے موقع پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش تاحال مکمل نہیں ہو سکی اور مزید وقت درکار ہے۔ اس موقع پر رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ پر ہوگی۔