وفاقی حکومت نے سستے پیٹرول منصوبے کے لیے 24 ہزار موبائل فونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے سستے پیٹرول منصوبے کے لیے 24 ہزار موبائل فونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے عوام کو سستے پیٹرول فراہم کرنے کے منصوبے کے لیے 24 ہزار موبائل فونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق اس خریداری پر قومی خزانے سے کوئی رقم خرچ نہیں ہوگی، اور اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی۔منصوبے کے تحت اوگرا ڈیش بورڈ کو فعال کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں، ڈیٹا انٹری اور پیٹرولیم سپلائی چین کی شفاف نگرانی ممکن ہوگی۔وزیر آئی ٹی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف سپلائی نظام کو بہتر بنائے گا بلکہ توانائی کے مسائل سے نمٹنے کی قومی صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا۔