وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے لیے حکومت ایک ایپ تیار کر رہی ہے، جسے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کر کے خود کو ایپ میں رجسٹرڈ کروا سکے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت ہر شہری کا پیٹرولیم کوٹہ اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق مقرر کرے گی، تاکہ پیٹرول کی تقسیم منصفانہ اور شفاف ہو سکے۔