ٹرانسپورٹ کرایے بڑھ گئے، پیٹرول سستے ہونے کے باوجود شہری پریشان

ٹرانسپورٹ کرایے بڑھ گئے، پیٹرول سستے ہونے کے باوجود شہری پریشان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ اور لیوی ٹیکس میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ آنے پر شہری شدید پریشان ہیں۔

مسافروں کے مطابق مختلف شہروں کے لیے بس کرایے بڑھائے جا چکے ہیں:

لاہور سے اسلام آباد: 2200 روپے سے بڑھ کر 2600 روپے
لاہور سے فیصل آباد: 1050 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے
لاہور سے میانوالی: 2300 روپے سے بڑھ کر 2900 روپے
لاہور سے ملتان: 2000 روپے سے بڑھ کر 2400 روپے
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بس ٹرمینل اپنی مرضی کے مطابق کرائے وصول کر رہا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا۔دوسری جانب بس مالکان کا مؤقف ہے کہ شہری نئے کرائے دینے کو تیار نہیں ہیں، جس کے باعث انہیں بعض روٹس محدود کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔اس صورتحال سے واضح ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات براہ راست عوام تک نہیں پہنچ رہے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مہنگائی جاری ہے، جس سے عام مسافر متاثر ہو رہے ہیں۔
 
مسافروں کے مطابق مختلف شہروں کے لیے بس کرایے بڑھائے جا چکے ہیں:

لاہور سے اسلام آباد: 2200 روپے سے بڑھ کر 2600 روپے
لاہور سے فیصل آباد: 1050 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے
لاہور سے میانوالی: 2300 روپے سے بڑھ کر 2900 روپے
لاہور سے ملتان: 2000 روپے سے بڑھ کر 2400 روپے
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بس ٹرمینل اپنی مرضی کے مطابق کرائے وصول کر رہا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا۔

دوسری جانب بس مالکان کا مؤقف ہے کہ شہری نئے کرائے دینے کو تیار نہیں ہیں، جس کے باعث انہیں بعض روٹس محدود کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

اس صورتحال سے واضح ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات براہ راست عوام تک نہیں پہنچ رہے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مہنگائی جاری ہے، جس سے عام مسافر متاثر ہو رہے ہیں۔