شزہ فاطمہ کا سستا پیٹرول کے لیے پیٹرول پمپس کی سخت نگرانی کا حکم

شزہ فاطمہ کا سستا پیٹرول کے لیے پیٹرول پمپس کی سخت نگرانی کا حکم

وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت رات گئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کو ملنے والی سہولت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے شہریوں سے رجسٹریشن اور فیول ریلیف کے حصول میں پیش آنے والے مسائل دریافت کیے جبکہ عوام کو درست رجسٹریشن کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔شزا فاطمہ نے کہا کہ فیول ریلیف اسکیم کے لیے رجسٹریشن صرف ایک مرتبہ کی جائے، اسے دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں۔وفاقی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اہلیت رکھنے والے تمام رجسٹرڈ شہریوں تک فیول ریلیف کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے پٹرول پمپس پر سستا پٹرول فراہم کرنے میں ٹال مٹول یا انکار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کردی۔