انتہائی تیز رفتاری کے مرتکب 5 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج
لاہور (کرائم رپورٹر)رنگ روڈ پر اوور سپیڈنگ کرنے والی 574 گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ انتہائی تیز رفتاری کے مرتکب 5 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے موقع پر ہی متعدد ڈرائیورز کو گرفتار کر کے گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل نے کہا ہے کہ رنگ روڈ پر تیز رفتاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور گاڑیاں مقررہ رفتار کے مطابق چلائیں۔