رنگ روڈ : ہزاروں گاڑیوں کیخلاف شکنجہ، ڈرائیور گرفتار

  بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1,783، دھواں چھوڑنے والی 2,088 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ، اوورلوڈنگ پر 6,183 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری ہوئے
 لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ روڈ اتھارٹی  کی ستمبر میں ہزاروں گاڑیوں کیخلاف کارروائی ،  متعدد ڈرائیور گرفتار ، اعداد و شمار آگئے۔چیئر پرسن رنگ روڈ اتھارٹی کی زیرِ صدارت رنگ روڈ پولیس کا ماہ ستمبر کارکردگی جائزہ اجلاس ہوا۔کمانڈنٹ میاں اعجاز رشید اور سرکل افسران نے  شرکت کی ، تمام سرکلز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رنگ روڈ پولیس کی ستمبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 1,783، دھواں چھوڑنے والی 2,088 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ، اوورلوڈنگ پر 6,183 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری ہوئے۔بغیر نمبر پلیٹ 3,095 اور بلیک پیپر والی 446 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ 281موٹر سائیکلوں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ہوئے۔ غیر قانونی پیدل کراسنگ پر 2,793 افراد کو چالان ٹکٹ جاری ہوئے۔ اوورسپیڈنگ پر 5,322 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1,447 افراد کو جرمانیعائد کیے گئے۔  تیز رفتاری پر 72 مقدمات درج، متعدد ڈرائیور گرفتار ، حوالات منتقل کردیے۔صفی اللہ گوندل کا اوور سپیڈنگ ، موٹر سائیکلوں کے داخلے کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ رنگ روڈ کو حادثات سے پاک بنانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔