پریشر ہارن استعمال کرنے والی 4500 گاڑیوں کو بھاری جرمانے

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبہ بھر میں 48 گھنٹوں کے دوران پریشر ہارن استعمال کرنے والی 4500 سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے، جبکہ 34 سے زائد سرکاری گاڑیوں کے بھی پریشر ہارن کے استعمال پر چالان کیے گئے۔ مسلسل اور بلا ضرورت ہارن بجانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ پریشر ہارن اور مسلسل ہارن کا استعمال انسانی سماعت اور اعصابی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ پریشر ہارن کے خلاف کریک ڈائون سے شور کی آلودگی میں کمی آئے گی اور شہریوں کو پرسکون ماحول میسر ہوگا۔