لاہور (کرائم رپورٹر) حکومت نے سی سی ڈی کے لیے 144 سنگل کیبن گاڑیاں خرید لیں۔ ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی خریداری کے بعد پولیس نے ان کی باڈی فیبریکیشن اور لائٹس کی تنصیب کے لیے فنڈز طلب کیے تھے۔ ہر گاڑی کی فیبریکیشن لاگت تقریباً چار لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ تمام 144 گاڑیوں پر مجموعی طور پر پانچ کروڑ 76 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے اس سلسلے میں سمری حکومت کو بھجوائی گئی تھی۔ صوبائی حکومت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے سی سی ڈی کی گاڑیوں کی فیبریکیشن کے لیے مطلوبہ فنڈز کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد عملدرآمد کا آغاز متوقع ہے۔