ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر چار گاڑیاں خرید لیں

 غیر مجاز اکاؤنٹ سے 8کروڑ روپے لئے گئے ،آڈیٹر جنرل نے تمام دستاویزات طلب کرلیے
اسلام آباد(آن لائن)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ)نے وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر غیر مجاز اکاؤنٹ سے 8کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چار گاڑیاں خرید لیں ۔آڈیٹر جنرل نے تمام دستاویزات طلب کرلیے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹی ڈیپ  انتظامیہ نے جی ایس پی (جنرلائزڈ سیل پروسیڈز)اکاؤنٹ سے دو ٹویوٹا فورچونر اور دو ٹویوٹا کوسٹر گاڑیاں مجموعی طور پر
 82.606 ملین روپے میں خریدیں، جو اتھارٹی کے مالیاتی ضوابط اور ٹی ڈی اے پی ایکٹ 2013 کی روح کے منافی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹی ڈی اے پی ایکٹ 2013 کی دفعہ 23 کے تحت ٹی ڈی اے پی فنڈ کے وسائل صرف اتھارٹی کے مقررہ فرائض کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں اور ان کا انتظام مالی احتیاط کے ساتھ ہونا چاہیے