شاہ محمود قریشی کی پولیس افسر سے تلخ کلامی، سنگل کیبن ڈالے میں جیل واپس جانے سے انکار

روالپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)جیل سے عدالت منتقل کرنے والی گاڑی تبدیل کرنے پر سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی پولیس افسر پر برہم ہوگئے۔انسپکٹر شیخ حماد نے سابق وفاقی وزیر کو جیل سے لانے والا ڈبل کیبن ڈالا تبدیل کر دیا جس پر شاہ محمود قریشی نے سنگل کیبن ڈالے میں جیل واپس جانے سے انکار کر دیا۔انسپکٹر شیخ حماد نے کہا  سر وہ گاڑی ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل منتقل کرنے گئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا  اپنے افسروں کو بتاؤ کہ میرے لئے وہی گاڑی واپس بھجوائیں جس پر لائے تھے، پولیس آج کل نجانے کس کی وفادار بن چکی ہے۔