بھارت: طویل پرواز میں کیبن کریو ایک ہی وقت میں بزنس کلاس میں سوگیا، مسافر رل گئے

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ائیرلائن ائیر انڈیا میں کیبن کریو ایک ہی وقت میں سوگیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات اٹھانا پڑیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  12ہزار کلومیٹر اور 18گھنٹے سے زائد کی مدت کی ائیر انڈیا کی فلائٹ جو دہلی سے شکاگو جا رہی تھی اس میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سوگیا جس سے صورتحال خراب ہوگئی۔ مسافروں نے شکایت کی کہ دوران پرواز کیبن کریو نے سروس دینا بند کر دی اور جب مسافروں نے خود کریو کی تلاش شروع کی تو حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ کیبن کریو بزنس کلاس میں مزے سے خراٹوں بھری نیند لے رہے تھا۔