پشاور(آئی این پی) پشاور میں موٹروے ٹول پلازا کا سٹاف کیبن چھوڑ کردفتر چلا گیا۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے باعث تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کربند دیا گیا،موٹروے ٹول پلازا کا سٹاف کیبن چھوڑ کردفتر چلا گیا،گاڑیاں ٹول پلازا پر ٹیکس ادا کیے بغیر موٹروے پر جانے لگیں۔ٹول پلازاسٹاف کاکہنا ہے کہ ہمیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹول پلازا چھوڑ کر چلے جائیں۔