لاہور(زیڈ این این)حکومت کی جانب سے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کیلئے 144 سنگل کیبن گاڑیاں خرید لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی خریداری مکمل ہونے کے بعد پولیس حکام نے ان کی باڈی فیبریکیشن اور ضروری آلات کی تنصیب کیلئے فنڈز کی درخواست کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہر گاڑی کی باڈی فیبریکیشن کی لاگت تقریباً 4 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ تمام 144 گاڑیوں پر فیبریکیشن، خصوصی لائٹس اور دیگر ضروری آلات کی تنصیب کیلئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 76 لاکھ روپے درکار ہوں گے