لاہور (کرائم رپورٹر) پرانا کاہنہ فیروزپور روڈ پر واقع سلنڈر شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے پیشہ ورانہ انداز میں آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا اور بعد ازاں مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔