سلنڈر سے آگ بھڑک اٹھی، بچہ زندہ جل گیا

25 ون اے ایل میں سلنڈر کا ریگولیٹر لیک ہوا،گھر میں آگ لگ گئی،بچے ایان کاوالدطارق زخمی 
شیرگڑھ (خصوصی رپورٹ) ایل پی جی گیس سلنڈر کی لیکیج کے سبب لگنے والی آگ سے 8 سالہ بچہ ایان طارق جھلس کر دم توڑ گیا، جبکہ اسے بچاتے ہوئے اس کا والد محمد طارق کھرل بھی زخمی ہوا۔بتایاگیاہے کہ گزشتہ رات 25 ون اے ایل شیرگڑھ میں ایک تقریب کے دوران سلنڈر کا ریگولیٹر لیک ہو گیا، جس کے سبب گھر میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر 1122، پولیس اور دیگر ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔اس سانحے سے متاثرہ گھر میں خوشیوں کی جگہ ماتم چھا گیا اور علاقے کی فضاء￿  انتہائی سوگوار ہو گئی۔ شہریوں نے گنجان آبادیوں میں گلی محلوں اور مین روڈ پر قائم ایل پی جی ری فلنگ کے اڈوں کو بند کرنے کا شدید مطالبہ کیا ہے۔