پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکا، آگ بھڑک اٹھی ،8افراد جھلس کرزخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹائون کے علاقے میں پیزا شاپ کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کے نتیجے میں 8افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، ریسکیوحکام کے مطابق جوہر ٹآن کے علاقے شادیوال چوک کے قریب پیزا شاپ میں گیس لیکیج کے باعث ایل پی جی سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے 3گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔