لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں چلتی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی ڈرائیور اور اسکے ساتھی نے بھاک کر اپنی جان بچائی واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پک اپ گاڑی کے اندر اچانک آگ لگ گئی لگتے آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیاآگ لگتے ہی ڈرائیور اور اسکے ساتھی نے بھاگ کر اپنی جان بچائی ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تھا۔