دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
زخمیوں میں سلمان، معظم، فیصل، شہریار، نعمان، داؤد، سبحان اور ساجد شامل ہیں
: لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پیزا شاپ کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کے نتیجے میں 8افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ریسکیوحکام کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے شادیوال چوک کے قریب پیزا شاپ میں گیس لیکج کے باعث ایل پی جی سلینڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور کچن میں آگ بھڑک اٹھی دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے 3گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیازخمیوں میں 20 سالہ سلمان، 21 سالہ معظم، 26 سالہ فیصل، 21 سالہ شہریار، 22 سالہ نعمان، 15 سالہ داؤد، 20 سالہ سبحان اور 25 سالہ ساجد شامل ہیں