افغانیوں انخلاء کے بعد سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی

رواں سال وارداتیں کم ہوئیں ، صدر اور کینٹ ڈویژن سرفہرست رہا 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں افغان باشندوں کے انخلاء کے بعد اسٹریٹ کرائم میں 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال شہر میں اسٹریٹ کرائم کی 213 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ گزشتہ سال کے پہلے دو ماہ میں 784 مقدمات درج ہوئے تھے۔ رواں سال صدر ڈویژن 66 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں یہاں 210 وارداتیں ہوئیں۔ کینٹ ڈویژن 56 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جہاں گزشتہ سال 190 مقدمات درج ہوئے تھے۔ سٹی ڈویژن میں 32 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 29 مقدمات درج ہوئے، گزشتہ سال بالترتیب 92 اور 142 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن میں 20 جبکہ سول لائنز میں 10 مقدمات درج ہوئے، جہاں گزشتہ سال اسی مدت میں 88 اور 62 وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق مجموعی طور پر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔