لاہور(کرائم رپورٹر)سٹریٹ کرائم کے خلاف مربوط حکمت عملی مسلسل کارروائیاں جاری ہیجرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ سٹریٹ کرائم میں کمی ہوئی 154 گینگز کے 343 ممبران گرفتار، 240موٹر سائکلیں، کاریں، سونا اور نقدی برآمدکر لی گئی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق مختلف وارداتوں کے 808 مقدمات درج کیے گیے4کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا5 کلاشنکوف، 22 رائفلز، 29 بندوقیں بھی برآمد کی گئیں524 پستول، 2 ہزار سے زائد گولیاں بھی برآمد کی گئیں اسلحہ نمائش و نا جائز اسلحہ رکھنے پر 574 ملزمان گرفتار کیے گئیراہ زنی، چوری ڈکیتی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں،بینک، اے ٹی ایمز، تجارتی مراکز کے لیے سپیشل سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا ہیوارداتوں کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید مضبوط کیا گیا ہے، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہیسی سی ٹی وی اور کنٹرول رومز سے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہیسٹریٹ کرائمز سمیت شہر میں تمام جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، شہری مشکوک افراد یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔