زہریلی شراب کی سپلائی ناکام

لاہور (کرائم رپورٹر) لاری اڈہ پولیس کی کارروائی، زہریلی شراب کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق لاری اڈہ پولیس نیخفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ ملزم جاوید کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 1400 زہریلی کپی بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ شراب کی ترسیل کے لیے ملزم لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کر رہا تھا۔