ٹبی سٹی پولیس نے زہریلی کھلی شراب کی ترسیل ناکام بنا دی

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے موچی گیٹ اور ٹبی سٹی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق موچی گیٹ پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بہادر کو آئس سمیت گرفتار کیا، جبکہ ٹبی سٹی پولیس نے زہریلی کھلی شراب کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان اکرم اور افضل کو دھر لیاگرفتار ملزمان رہائشی علاقوں میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور شراب برآمد کی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او موچی گیٹ اور ٹبی سٹی سمیت پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے کڑی نگرانی جاری ہے۔