مٹی کے تیل کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر

مٹی کے تیل کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا، جب قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا جس سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے حالیہ اعلان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں، تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے سے عوامی تشویش بڑھ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بار بار اضافے کا سب سے زیادہ اثر دیہی علاقوں اور کم آمدنی والے طبقے پر پڑے گا، جہاں یہ ایندھن روزمرہ استعمال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔