وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے سے بالخصوص ملک کے ان علاقوں کے صارفین متاثر ہوں گے جہاں اب بھی گھریلو اور دیگر ضروریات کے لیے مٹی کا تیل بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے۔