مٹی کے تیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی لیٹر 318 روپے 81 پیسے ہو گئی

مٹی کے تیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ، فی لیٹر 318 روپے 81 پیسے ہو گئی

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ کر دیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 235 روپے 1 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا تاریخی اضافہ کیا تھا، جس کے بعد اب دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ اس فیصلے سے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے غریب اور متوسط طبقے پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔