مٹی کا تیل 17 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا

مٹی کا تیل 17 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا مزید اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 324 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل مٹی کا تیل 307 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔قیمت میں اضافے کے بعد مٹی کا تیل استعمال کرنے والے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑے گا، جبکہ نئی قیمت کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد کر دیا گیا ہے۔