مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای مر بن خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 118 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 112 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ادھر ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 98 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ لندن مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل مہنگا ہونے سے مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ تاہم وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے اور سبسڈی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔