مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.04 فیصد اضافے کے بعد 95.67 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 0.21 فیصد اضافے کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دوسری جانب اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ مربن خام تیل 0.05 ڈالر کمی کے بعد 106.10 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی اور قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے باعث عالمی آئل مارکیٹ میں آنے والے دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار ہے۔