مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے توانائی کی عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.03 فیصد اضافے کے بعد 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 74.29 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ادھر مربن خام تیل کی قیمت میں 6.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 74 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جغرافیائی اور سیاسی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی منڈی میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔