مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی، برینٹ خام تیل 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی، برینٹ خام تیل 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

ایران اور امریکا کی جانب سے جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آنے کے باعث تاحال غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ اس سے ایک روز قبل کاروبار کے اختتام پر اس کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل تھی۔

یہ اضافہ اس کے باوجود دیکھنے میں آیا ہے کہ ایران نے کئی آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔دوسری جانب جنگ کو 27 روز گزر جانے کے باوجود تاحال باقاعدہ جنگ بندی مذاکرات کا آغاز بھی نہیں ہوسکا۔امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کے لیے آخری موقع ہے۔