عالمی معیشت پر منفی اثرات ، تیل، گیس اور دیگر کلیدی شعبوں کی منڈیوں پر اس کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں: محمد الجدعان
میامی(آئی این پی ) سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات کورونا وبا سے بڑھ کر ہیں۔ غیرملیک میڈیارپورٹ کے مطابق میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخزانہ نے کہا کہ کشیدگی کے باعث عالمی سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے اور اس کے عالمی معیشت پر دور رس اور سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث صورتحال نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے، تیل، گیس، کھاد اور دیگر کلیدی شعبوں کی منڈیوں پر اس کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے تھا حالیہ ہفتوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات کورونا وبا سے بڑھ کر ہیں۔محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب کی معیشت سرمایہ کاری کے لیے پرکشش حیثیت رکھتی ہے۔