موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہوگا: وزیر خزانہ

 پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے: غیر ملکی اخبار کو انٹرویو 
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے  موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہوگا۔غیرملکی اخبار نکی ایشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا  پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے بی کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں