نعمل عدیل گھرکی ہسپتال منتقل، واقعات میں مسلسل اضافہ،والدین پریشان
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ: رضوان گارڈن میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک معصوم بچی نعمل عدیل کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔ اہلِ خانہ نے بچی کو تشویشناک حالت میں گھرکی ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اور ویکسین شروع کر دی گئی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے اس نوعیت کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کی وجہ سے خواتین اور خاص طور پر بچوں کو خطرہ ہے۔والدین پریشان ہیں