آوارہ کتے نے بچے کو کاٹ کھایا، حالت تشویشناک

چک امرو (خصوصی رپورٹ)چک امرو میں آوارہ کتے کا کمسن بچے پر حملہ ،بھنبھوڑ کر شدید زخمی کردیا۔ واقعہ بوبک گاؤں میں پیش آیا جہاں آوارہ کتے نے گلی میں کھڑے کمسن بچے پر حملہ کرتے ہوئے اسے بری طرح کاٹ کھایا،جس بچہ شدید زخمی ہوگیا۔قریب سے گزرتے ایک راہگیر نے بروقت پہنچ کر بچے کی جان بچائی۔زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔