ہربنس پورہ پولیس نے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا، جبکہ بین الاضلاعی گٹکا ڈیلر کو گرفتار کر لیا گیاپولیس کے مطابق ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا تیار کرنے والے گودام پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیاایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا تیار شدہ گٹکا، 6 بڑے ڈرم اور گٹکا تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والا خام مال برآمد کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خرم شہزاد لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا تیار کرکے فروخت اور سپلائی کرتا تھا۔ ملزم ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور رکشوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچ سکے۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہیایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او محسن شہزاد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔