دونوں افراد کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تحقیقات
لاہور(کرائم رپورٹر) گجر پورہ کے علاقے میں دو افراد کنویں میں گر گئے جنہیں ریسکیو کر کے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقے محمود بوٹی ترکی بشیر کانٹا کے قریب دو افراد کنویں میں گر گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو کنویں سے نکال کر تشویش ناک حالت میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا اس حوالے سے پولیس کو کہنا ہے کہ دونوں افراد کنویں میں کیسے گرے تحقیقات جاری ہے۔