پنجاب حکومت نے واسا کو گلی محلوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) حکومت تبدیل ہوئی تو واسا کی ترجیحات بھی بدل گئیں ،شہر میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا بڑا منصوبہ بنایا گیا، واسا نے شہر کو 140 زون میں تقسیم کرنے کا پلان بنایا،پنجاب حکومت نے واسا کو گلی محلوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ واسا نے مختلف زونز میں 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی پس پشت ڈال دیا۔ جوہر ٹائون کیایک زون میں صاف پانی کی فراہمی کی جانی تھی،چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی اور واٹر میٹرز لگائے جانے تھے۔ واسا نے جوہر ٹائون پائلٹ پراجیکٹ پر کام سست کر دیا۔