پولیس افسروں کی کارکردگی چانچنے کا منصوبہ ٹھس

 پرفارمنس انڈیکٹرسسٹم رک گیا، 19 اگست کو آخری باررزلٹ جاری ہوا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کا منصوبہ نظر انداز ہونے لگا۔پنجاب پولیس میں افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے کی پرفارمنس انڈیکٹرسسٹم رک گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کی افسران و اضلاع کی کارکردگی رپورٹ جاری نہ کی جاسکی ہے 19 اگست کو آئی جی آفس کی جانب سے آخری بار کی پرفارمنس انڈیکٹرز کا رزلٹ جاری کیا جس کے بعدکی پرفارمنس انڈیکٹرز کے ذریعے مارکنگ کرکے 2ماہ اضلاع کی رینکنگ کی گئی تھی اورلفظی طور پر کارکردگی کے دعوے دار اعدادوشمار کی چیکنگ کے بعد آخری پوزیشنز پرآئے تھے وزیر اعلی پنجاب نے کی پرفارمنس انڈیکٹرز کی رپورٹس کے پیش نظر تقرروتبادلوں کا عندیہ دیا تھا جس کا مقصد بہتر کارکردگی پر افسران کو بڑے اضلاع میں تعیناتی جبکہ ناقص کارکردگی پر افسران کو عہدوں سے ہٹایا جانا تھا