80 نئے تھانوں کا منصوبہ ٹھس

آئی جی نے نئے تھانوں کیلئے سمری ارسال کی،محکمہ داخلہ نیاعتراض لگا کر واپس بھیج دی
 لاہور(کرائم رپورٹر)بڑھتی آبادی اور جرائم کی شرح میں اضافہ ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 80نئے تھانے بنانے کا پلان ،آئی جی پنجاب کی جانب سے نئے تھانوں کیلئے سمری ارسال کر دی گئی، حکام کے مطابق محکمہ داخلہ نے نئے تھانوں کی سمری پر اعتراض لگا کر واپس بھجوادی۔ سمری میں تھانہ کاہنہ کو 2حصوں میں تقسیم کر کے نیا تھانہ بنانے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ دیگر 79 تھانے پنجاب کے بقیہ اضلاع میں قائم کئے جانے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 727 تھانے ہیں جن کی تعداد بڑھا کر 807ہونی ہے ،آبادی ،کرائم ،ایریا کومدنظر رکھ کر موثر پٹرولنگ کیلئے نئے تھانے قائم ہونے ہیں،متوقع طور پر اب پولیس پوسٹ کے نام سے نئی سمری حکومت کوبھجوائی جائیگی،پولیس پوسٹوں پر گاڑی،نفری،بائیکس ،کم خرچے والی عمارت تعمیر کی جائیگی۔آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد جلد دوبارہ سمری حکومت کو بھجوائی جائیگی۔