لیسکو : افسروں کی لڑائی ، کارکردگی ٹھس

چیف کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے افسروں نے دھڑے بنا لئے،متعدد جونیئر انجینئرز دبائو کا شکار
لاہور(کرائم رپورٹر ) لیسکو کے اعلیٰ افسروں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کارکمپنی کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو گئی۔ لیسکو چیف کی دوڑ میں شامل رہنے کے لئے ادارے کے اعلیٰ افسروں نے دھڑے بنا لئے۔ ذرائع کے مطابق افسروں نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر صف بندی کرکھی ہے اورایک دوسرے کے خلاف درخواست بازی جاری ہے۔ اعلیٰ تحقیقاتی ایجنسی کی کرپٹ افسروں کے متعلق رپورٹ نے افسروں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔رپورٹ کے باعث متعدد افسر لیسکو چیف کی دوڑ سے باہر نکل گئے،لیسکو چیف کون ہوگا دونوں گروپوں کی لابی متحرک ہے۔ شدید دبائو اور ذہنی تنائو کے باعث متعدد جونیئر انجینئرز کمپنی چھوڑنے کا سوچنے لگے، افسروں کی ایک دوسرے کے خلاف درخواست بازی کے باعث فیلڈ افسر ایکسینز، ایس ڈی اوز اور چھوٹا عملہ برائے راست متاثر ہو رہا ہے ،درخواست بازی کے باعث میرٹ پر بحال ہونے اور انکوائریاں بھگتنے والے جونیئر آفیسرز پھر لٹک گئے۔