طلبا کو بائیکس کی فراہمی مکمل کرنے کی تیاری

 مکمل ویری فیکشن کے بعد فری بائیک فراہم کی جا رہی ہیں،سکیم طالبات کو پراعتماد بنا رہی :وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر 
لاہور (سٹاف رپورٹر سے)سٹوڈنٹس کیلئے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا 20 واں اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ، ایچ ای سی، ایچ ای ڈی، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور بینک آف پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ عمران سکندر بلوچ نے بائیکس فراہمی سکیم کی پیشرفت پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہزاروں سٹوڈنٹس کو کامیابی سے بائیکس کی ڈلیوری کے بعد مقررہ ٹارگٹ تک پہنچنے والے ہیں۔ ویٹنگ لسٹ میں موجود سٹوڈنٹس کو بھی بائیکس کے حصول کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ یتیم طلبہ و طالبات کو مکمل ویری فیکشن کے بعد فری بائیک فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے تمام سٹوڈنٹس کو بائیکس کی ڈلیوری کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سواری سے خودمختاری بائیکس سکیم طالبات کو پراعتماد بنا رہی ہے۔ بہت جلد پہلے مرحلہ کے تمام کامیاب سٹوڈنٹس کو بائیکس کی ڈلیوری مکمل ہو جائیگی،یونیورسٹیز میں ای بائیکس کیلئے چارجنگ ایریا مختص کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔