500بائیکس پرمشتمل200 بیچز بنائے جائینگے،80 ہزار سبسڈی دینے کی تجویز
لاہور(خصوصی رپورٹ)ملک بھر میں الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے 90 روز میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔الیکٹرک بائیک خریدنے والوں کو 80 ہزار روپے سبسڈی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے الیکٹرک بائیکس کی تیاری اور فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، الیکٹرک بائیکس فراہمی کیلئے200 بیچز بنائے جائینگے، ہر بیچ میں 500 بائیکس شامل ہونگی۔کمپنیوں کا انتخاب مسابقتی بولی کے ذریعے کیا جائے گاجبکہ منصوبے میں مقامی صنعت کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائیگی،الیکٹرک بائیکس فراہمی کیلئے درخواستیں 3 نومبر 2026کو صبح 11 بجے تک پی پی آر اے کے ای پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔درخواست کیساتھ5 ہزار ناقابلِ واپسی فیس جمع کرانا ہوگی۔ای ڈی بی کے مطابق پہلے سے اہل قرار کمپنیوں کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔