الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

بینک آف پنجاب نے20 ہزارطلبہ وطالبات کو بائیک کیلئے قرض دینے کی منظوری دے دی
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔بینک آف پنجاب نے20 ہزارطلبہ وطالبات کو بائیک کیلئے قرض دینے کی منظوری دے دی۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر یتیم سٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں،سٹوڈنٹس کیلئے بائیکس کی تعداد بیس ہزار سے بڑھا کر ستائیس ہزار دو سو کردی،طلبہ و طالبات میں ساڑھے سات ہزاربائیکس تقسیم کر دی گئی،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے،پانچ ہزار سے زیادہ پٹرول بائیکس کی ڈیلیوری مکمل ہو چکی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق دو ہزارالیکٹرک بائیکس کی تقسیم بھی مکمل ہو چکی ہے،مزید ساڑھے چھ ہزارالیکٹرک بائیکس کی ڈیلیوری پر کام جاری ہے،تمام بائیکس پر دو سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے،ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئے موقع دیا جائیگا۔