طلبا کیلئے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ

اگلے فیز میں 1 لاکھ موٹرسائیکلیں دی جائیں گی: وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر 
لاہور (کرائم رپورٹر ) سٹوڈنٹس کیلئے بلا سود بائیکس فراہمی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ہوا ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے بائیکس فراہمی سکیم کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے تمام سٹوڈنٹس کو بائیکس کی ڈلیوری کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنے اور ضرورت پڑنے پر بائیک کے خواہشمند ویٹنگ لسٹ والے سٹوڈنٹس کو بھی موقع دینے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد پہلے مرحلہ کے تمام کامیاب سٹوڈنٹس کو بائیکس کی ڈیلیوری مکمل ہو جائیگی اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اعلان کے مطابق اگلے فیز میں 1 لاکھ بائیکس بھی دی جائیں گی۔