لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے ویکسی نیٹرز کو موٹر بائیکس کی فراہمی کا آغاز،وزیر اعلی ٰمریم نواز کی ہدایت پر فیلڈ ٹیموں کو بروقت وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ 10 اضلاع میں ویکسی نیٹرز کو 200 موٹر بائیکس فراہم کر دی گئیں اس اقدام سے 200 یونینز کونسل کی اسی لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے دفتر میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو مزید موثر اور ہر بچے تک ویکسین کی بروقت رسائی کو یقینی بنانے کیلئے ویکسی نیٹرز کو موٹر بائیکس فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر صحت نے کہا ویکسی نیٹرز ہمارے ہیلتھ سسٹم کے اصل ہیروز ہیں۔ دور دراز علاقوں میں بچوں کو بیماریوں سے بچا ئو کے ٹیکے لگانا ان کا مشن ہے اور آج ہم ان کے کام کو مزید آسان، باعزت اور م ئوثر بنانے کے لیے عملی قدم اٹھا رہے ہیں۔اس اقدام کے تحت پسماندہ اور دشوار گزار علاقوں میں بھی ویکسی نیشن ہو سکے گی جو بچوں کی زندگی بچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔