الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلیے 200 بیچز بنائے جائیں گے، ہر بیچ میں 500 بائیکس شامل ہوں گی
اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے 90 روز میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا،الیکٹرک بائیک خریدنے والے شہریوں کو 80 ہزار روپیسبسڈی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے الیکٹرک بائیکس کی تیاری اور فراہمی کیلیے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلیے 200 بیچز بنائے جائیں گے، ہر بیچ میں 500 بائیکس شامل ہوں گی۔کمپنیوں کا انتخاب مسابقتی بولی کے ذریعے کیا جائیگا،جبکہ منصوبے میں مقامی صنعت کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائے گی،الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلییدرخواستیں 3 نومبر 2026، صبح 11 بجے تک پی پی آر اے کے ای پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔درخواست کے ساتھ پانچ ہزار روپے ناقابلِ واپسی فیس جمع کرانا ہوگی،ای ڈی بی کے مطابق پہلے سے اہل قرار دی گئی کمپنیوں کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔