رواں سال کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، لیکن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

رواں سال کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، لیکن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

رواں سال 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔

یہ سورج گرہن اپنے عروج پر دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر پہنچے گا اور شام 5 بج کر 44 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، تاہم یورپ، نارتھ ایشیا، نارتھ امریکا اور افریقہ کے کچھ حصوں میں اسے دیکھا جا سکے گا۔سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنی گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان آ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں زمین سے سورج کا کچھ یا پورا حصہ چھپ جاتا ہے۔ چاند کی زمین سے مسافت اور سورج اور چاند کے درمیان فاصلہ اس بات کو ممکن بناتا ہے کہ سورج گرہن کو پوری دنیا میں نہ دیکھا جا سکے۔یاد رہے کہ رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا، اور یہ بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔