رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج، ماہرین نے بتا دیا کہاں کہاں دیکھا جائے گا

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج، ماہرین نے بتا دیا کہاں کہاں دیکھا جائے گا

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج، 14 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا، مگر پاکستان میں یہ منظر دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، اور مکمل چاند گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا، جبکہ اس کا اختتام 3 بجے ہوگا۔چاند گرہن کے دوران آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، اور یہ تقریباً تین سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا۔ آخری مرتبہ ایسا چاند گرہن 2022 میں ہوا تھا۔چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے۔ تاہم، سورج گرہن کی طرح چاند گرہن کو کھلی آنکھ سے دیکھنے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا۔چاند گرہن کے اس منظر کو شمالی اور جنوبی امریکہ میں دیکھا جا سکے گا، کیونکہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔مزید برآں، رواں سال کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، مگر یہ بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔